ابنا: عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "اسامہ النجیفی" نے امریکہ میں ایک سیمینار سے خطاب میں عراق میں دھشتگردوں کی وسیع سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شیعیوں اور سنّیوں کے درمیان اتحاد و وحدت ، اس ملک میں دھشتگردوں کے مقابلے کی تنہا راہ ہے۔ عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "اسامہ الجیفی" نے اپنے ملک میں دھشتگردوں سے بعض اندرونی کے غلط فائدہ اٹھانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دھشتگرد عناصر منجملہ دھشتگرد گروہ "داعش" اس کوشش میں ہے کہ ملک میں بعض مخالفین کی صفوں میں اپنے اثرورسوخ کو بڑھائے اور اپنی سرگرمیوں کو ان کے ذریعے انجام دے۔ عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عراق کی مشکلات کا حل موجود ہے کہا کہ عراقی عوام اتحا و وحدت اور باہمی صلاح مشوروں کے ساتھ دھشتگردوں کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا سکتے ہیں، اور عراقی عوام اس حوالے سے پر عزم ہیں۔
.......
/169